Pay in 4 interest-free payments of $8.75 Learn more
Shipping Estimate
USA
- USA
- CAN
- USA
- CAN
Ships within 48 hours · Estimated delivery Aug 15 - Aug 20
Pay in 4 interest-free payments of $8.75 Learn more
Ships within 48 hours · Estimated delivery Aug 15 - Aug 20
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فضائلِ حرمین شریفین کے موضوع پر جس اچھوتے انداز سے قلم اٹھایا ہے، اس کی مثال نہیں ملتی۔ اس کتاب میں حج اور عمرے کے فضائل اور ان کے مناسک پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ مدینہ منورہ کی دیگر شہروں پر حرمت و تکریم کو آیاتِ قرآنیہ اور احادیثِ نبویہ کی روشنی میں واضح کیا گیا ہے۔ روضۂ رسول ﷺ کی زیارت اور مزارِ پُر نور کی حاضری کے آداب قرآن و حدیث، اَقوالِ اَسلاف اور اَہلِ سنت کے چاروں فقہی مذاہب کے اَئمہ کے اقوال کی روشنی میں بیان کیے گئے ہیں۔ اِس پر مستزاد روضۂ رسول ﷺ اور منبرِ مبارک کی درمیانی جگہ جنت کے باغات میں سے ایک باغ والی حدیثِ مبارک کو متعدد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے روایت کیا گیا ہے۔ بعد ازاں مکہ مکرمہ کے فضائل پر اور اس کی بے حرمتی کی ممانعت سے متعلق آیاتِ قرآنیہ اور احادیثِ مبارکہ کا ذکر کیا گیا ہے۔ نیز رسولِ مکرم ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مکہ مکرمہ سے وارفتگیِ قلب کے حسین جذبات کا بھی بھرپور اظہار کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جلیل القدر انبیاء کرام علیہم السلام کے حجِ کعبہ کی ادائیگی کے تذکار اور ایک ہزار انبیاء کرام علیھم السلام کے مزارات کا اَحوال بھی تحقیقی انداز سے تحریر کیا گیا ہے۔ واضح کیا گیا ہے کہ ایک ہزار سے زائد انبیاء کرام علیھم السلام کا سفرِ مکہ اور یہاں قیام کا مقصد صرف نبی آخر الزمان ﷺ کا شوقِ دیدار اور ان سے بے پناہ محبت کا بھرپور اظہار تھا۔
آج باقاعدہ سازش کے تحت ان جذبات کو ’راکھ کا ڈھیر‘ بنانے اور مسلمانوں کے دل سے ’روحِ محمد ﷺ ‘ نکالے جانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ دین اسلام اور رشتۂ محبتِ رسول ﷺ کی شکل میں ان کے اندر موجود زندہ قوت (living force) کو ختم کر دیا جائے۔ اس لیے کہ یہی نسبتِ رِسالت سے محبت کی قوت ان کو گرنے اور مرنے نہیں دیتی۔ بدقسمتی سے فتنہ گر عہد جدید میں بعض دینی شخصیات اور تنظیمیں محبت و عشق رسول کا مذاق اڑاتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ وہ محبت کے ان جذبوں کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے ان کی مشروعیت پر دلیلیں بھی طلب کرتے ہیں اور سادہ لوح مسلمانوں کے دلوں سے غیر مشروط محبت کی نعمت کو غبار آلود کرتے ہیں۔ ضرورت اس اَمر کی ہے کہ ایسے مجموعہ ہائے احادیث مرتب کیے جائیں جو نوجوانانِ اُمت کے دلوں میں عشقِ مصطفی، اطاعت و اتباعِ مصطفی اور تعظیم و توقیرِ مصطفی ﷺ کی اس بجھتی چنگاری کو پھر سے شعلہ زَن کر دیں۔
🔰 مسلمانوں اور غیر مسلموں کے باہمی تعلقات
رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے: تمام مخلوق اللہ تعالیٰ کا کنبہ ہے، اللہ تعالیٰ کو ساری مخلوق میں سب سے زیادہ وہ شخص محبوب ہے جو اس کے کنبہ کے لیے سب سے زیادہ نفع رساں ہو۔
سیدہ فاطمہ علیہا السلام کا چلنا، رسول ﷲ ﷺ کے چلنے جیسا تھا
Salat al-Miraj (Durood e Miraj) صدائے انقلاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری